ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اُڈپی:بھاسکر شٹی قتل معاملہ :سی آئی ڈی جانچ جلد مکمل کرلے گی؛وزیر داخلہ پرمیشور

اُڈپی:بھاسکر شٹی قتل معاملہ :سی آئی ڈی جانچ جلد مکمل کرلے گی؛وزیر داخلہ پرمیشور

Fri, 26 Aug 2016 17:08:00    S.O. News Service

اُڈپی:26/اگست(ایس او نیوز)بھاسکر شٹی قتل معاملے کی جانچ سی آئی ڈی بہت جلد مکمل کرلینے کی بات ریاستی وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہی۔ وہ کرشناجنم اشٹمی کے موقع پر اُڈپی کے شری کرشنا مٹھ کو ملاقات کرنے کے بعد اخبارنویسوں سے بات کررہے تھے۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ شروعاتی جانچ میں غلطی ہونےکی وجہ سے معاملے کی جانچ کی ذمہ داری سی آئی ڈی کو سونپی گئی ہے، اس کا مقصد یہی ہے کہ جو سچ ہے وہ سب کے سامنے ظاہر ہو۔ جانچ رپورٹ سونپنے کے لئے سی آئی ڈی کو وقت طئے نہیں کیا جاسکتا۔ لیکن سی آئی ڈی سے کہا گیا ہے کہ وہ جلد ازجلد جانچ کو مکمل کرلیں۔

کنڑا فلمی اداکارہ رمیا کے ذریعے منگلورو کوجہنم کہے جانے والے بیان کو لے کر ایک اخبارنویس نے سوال پوچھا تو  وزیر داخلہ نےکہا کہ مجھے کچھ معلوم نہیں ہے، اور اس تعلق سے کوئی بیان بھی نہیں دونگا۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں دوبارہ قحط پڑا ہواہے،لگاتار  تیسرے سال  ایسا ہو رہا ہےاسی لئے میں موکا مبیکا اور شری کرشنا مندر میں پرارتھنا کے لئے پہنچا ہوں۔ ابھی کچھ دن بارش کے لئے باقی ہیں، زیادہ بارش ہو تو بہترہے۔


Share: